slotcosino Publish time 2025-11-23 16:24:07

لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531080_823273_%D9%85%D8%B1%D9%85_updates.jpg
فائل فوٹو

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل اسٹریٹ واشنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر اسپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530682_073246_updates.jpg
پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب