حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر عمل پیرا ہے، اسحاق ڈار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531088_6234406_askaf_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
دفتر خارجہ اسلام آباد میں فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کی جانب سے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مینا بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ملکوں کے اسٹالز پاکستان سے ان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، مینا بازار سے مختلف ملکوں کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530476_025829_updates.jpg
اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اظہار اطمینان
ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پفوا کی سماجی فلاح و بہبود کے لیے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر عمل پیرا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پفوا خدمت، لگن اور کیمونٹی انگیجمنٹ کی علامت ہے، مینا بازار میں سفارتی برادری اور نجی شعبے کی شرکت قابل تعریف ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری مذہبی تعلیمات سخاوت اور خدمت کی ترغیب دیتی ہیں، پفوا کی فلاحی خدمات فرض سے بڑھ کر جذبہ انسانیت کی عکاس ہیں۔
Pages:
[1]