slotcosino Publish time 2025-11-23 22:15:01

ضمنی الیکشن، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سوال اٹھا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531114_6344376_talal_updates.jpg
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟

طلال چوہدری نے این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دورانپولنگ اسٹیشن نمبر 263 گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515726_052652_updates.jpg
پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ اسٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا، ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن ووٹ جیسے آئینی حق کے استعمال کو روکنے والوں کا نوٹس کب لے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ووٹ مریم نواز کے کام اور شہباز شریف کی کارکردگی کو پڑ رہا ہے، حالیہ الیکشن میں کہیں کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
Pages: [1]
View full version: ضمنی الیکشن، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سوال اٹھا دیا