slotcosino Publish time 2025-11-24 01:29:59

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا: محسن نقوی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531134_5124240_Mohsin-Naqvi-new_updates.jpg
محسن نقوی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل میں فتح حاصل کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا: محسن نقوی