slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:28

امریکا میں نایاب ہائبرڈ پرندہ دریافت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517217_6136934_8_updates.jpg
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

سائنسدانوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک نایاب ہائبرڈ پرندے کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین حیاتیات نے ایک غیر معمولی پرندے پر دستاویزی فلم بنائی ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گرین جے اور بلیو جے کی اولاد ہے۔

اس تحقیق کے مصنف برائن اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ دو الگ الگ نسل کے پرندوں ایک دوسرے سے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516871_034906_updates.jpg
جنگل میں بالکل تنہا زندگی گزار کر لاکھوں روپے کمانے والا شخص

چین میں ایک شخص نے بالکل تنہا 70 دن جنگل میں گزار کر لاکھوں روپے کما لیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ 1950ء کی دہائی تک وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والا پرندہ گرین جے میکسیکو سے بمشکل جنوبی ٹیکساس پہنچ سکتا تھا جبکہ بلیو جے جو مشرقی امریکا میں عام ہیں وہ صرف مغرب میں ہیوسٹن تک پہنچتے ہیں۔

اس لیے ان دونوں پرندوں کے درمیان ملاقات ہونا تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ گرین جے امریکا کے شمال تک پہنچ گئے جب کہ بلیو جے بھی مغرب تک پہنچ گئے یعنی اب یہ الگ الگ نسل کے پرندے ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا میں نایاب ہائبرڈ پرندہ دریافت