slotcosino Publish time 2025-11-24 16:27:15

عثمان طارق ایکس فیکٹر ہے، سلمان آغا کی شاندار کارکردگی پر تعریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531356_6902938_3_updates.jpg
تصاویر:سوشل میڈیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اسپنر عثمان طارق کی غیر معمولی بولنگ کی بھرپور تعریف کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم نے منصوبہ بندی کے مطابق بہترین کارکردگی دکھائی، خاص طور پر وکٹوں کے درمیان دوڑ اور مڈل اوورز میں دباؤ بنانے کی حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔

سلمان آغا کا کہنا تھا کہ یہ وہی کھیل تھا جو میں ٹیم سے چاہتا تھا، جب گراؤنڈ میں 70 میٹر کی باؤنڈریز ہوں تو رنز دوڑ کر لینا بہت اہم ہوجاتا ہے اور ہم اس پر میٹنگز میں خاص توجہ دیتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531122_093609_updates.jpg
ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز، زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے عثمان طارق کو ٹیم کا ایکس فیکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پاس ایسا بولر ہو جو مڈل اوورز میں میچ کا رُخ بدل سکے تو کامیابی ہمیشہ ہماری طرف ہی رہے گی۔

پاکستان کی یہ جیت ٹرائی سیریز میں ٹیم کی تیسری مسلسل کامیابی تھی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے 29 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Pages: [1]
View full version: عثمان طارق ایکس فیکٹر ہے، سلمان آغا کی شاندار کارکردگی پر تعریف