دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531369_9726155_News4_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیادبئی ایئر شو 2025ء میں بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کے گرنے اور وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
امریکی فضائیہ کے ایف-16 وائپر ڈیمونسٹریشن ٹیم کے کمانڈر میجر ٹیلر ہیسٹر نے بھارتی طیارے کے گرنے کے بعد ایئر شو کے جاری رہنے کے فیصلے پر حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے پائلٹ میجر ٹیلر فیما ہائیسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اُنہوں نے توقع کی تھی کہ شو کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی مگر کچھ ہی دیر بعد اُنہوں نے دیکھا کہ مظاہرے معمول کے مطابق جاری تھے۔
امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ہی ایئر شو کا ماحول ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، امریکی ٹیم اور چند دیگر بین الاقوامی ٹیموں نے احتراماً اپنی پرفارمنسز منسوخ کی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530806_032404_updates.jpg
بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرا دیا
ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جی ای 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاری میں خلا پیدا کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہیسٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حادثے کے بعد معمول کے اعلانات اور مظاہروں کا جاری رہنا اِن کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس ایک فضائی کرتب کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں موجود پائلٹ خود کو بروقت ایجیکٹ نہ کرنے کے سبب ہلاک ہو گیا تھا۔
Pages:
[1]