slotcosino Publish time 2025-11-24 17:45:20

ملائیشیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531374_3414280_%D8%B3%D9%88%D8%B4%D9%84%D9%84_updates.jpgفائل فوٹو

ملائیشیا نے آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فہمی فاضل نے کہا ہے کہ حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو سائبر بلیئنگ، مالی فراڈ اور جنسی استحصال جیسے آن لائن خطرات جیسے بچایا جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530148_010824_updates.jpg
آسٹریلیا: میٹا 4 دسمبر سے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کردے گا

میٹا کے مطابق 13 سے 15 سال کی عمر والے صارفین کو آج سے نوٹی فیکیشن دیا جا رہا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ سال تک سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگائیں گی۔

وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

فہمی فاضل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے بچوں کے ڈیوائس کے استعمال کے بجائے ان کی بیرونی سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔
Pages: [1]
View full version: ملائیشیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ