slotcosino Publish time 2025-11-24 17:45:21

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531375_5191499_06_updates.jpg—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519093_113632_updates.jpg
وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا:علی امین گنڈاپور

خیبر پختون خوا کے عزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری