پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531386_1902570_%D8%AC%DB%8C%D9%88_updates.jpgفوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کرنے والے ہلاک تینوں دہشت گرد افغانی تھے۔
دوسری جانب فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531347_084531_updates.jpg
پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وفاقی اور صوبائی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Pages:
[1]