slotcosino Publish time 2025-11-24 19:03:06

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار اور بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر چل بسے، ان کی موت سے شائقین اور فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کو سانس سے متعلق شدید تکالیف کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات پون ہنس کریمیٹریم ممبئی میں ادا کی گئیں۔

رسومات میں ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشو دیول سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام شریک تھے جس میں امتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشک بچن، عامر خان اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527520_093304_updates.jpg
بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی ایشا دیول نے تردید کر دی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ’اکیس‘ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر سنگھ دیول 1935 کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں سمیت 306 فلموں میں کام کیا۔

دھرمیندر نے 1958 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کے باعث وہ جلد ہی ناظرین کے دلوں پر چھا گئے۔

دھرمندر کو ہی مین آف انڈین سنیما کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے، انہوں نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، سیتا اور گیتا اور یادوں کی بارات جیسی کلاسک فلموں سے بھارتی سنیما میں ناقابلِ فراموش مقام حاصل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527610_075849_updates.jpg
دھرمیندر کی دولت کی مجموعی مالیت کیا ہے؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی مجموعی دولت و اثاثوں کی مالیت 335 کروڑ بھارتی روپے ہے جس میں ان کا 100 ایکڑ کا فارم ہاؤس اور لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دھرمندر کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے اپنی پرفارمنس، قدرتی دلکشی اور بے مثال ورسٹائل اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص پہچان بنائی۔

انہوں نے ایکشن سے لے کر دل کو چھو لینے والی کامیڈی اور جذباتی ڈراموں تک میں شاندار کردار ادا کیے اور بھارتی سنیما کی تاریخ کے چند یادگار کردار تخلیق کیے۔
Pages: [1]
View full version: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے