slotcosino Publish time 2025-11-24 20:21:10

نمرہ احمد کا پیدائش کے وقت قبول نہ کیے جانے کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531382_8173090_7_updates.jpg
فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ہنسنا منع ہے میں اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی تجربات شیئر کیے، جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

معروف ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نمرہ خان کے سوشل میڈیا پر 4.2 ملین فالوورز ہیں۔

میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ خان نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو والدین مجھے قبول نہیں کر رہے تھے کیونکہ گھر والوں کو بیٹا چاہیے تھا، میں چوتھی بیٹی تھی، اس لیے مجھے رد کر دیا گیا۔

نمرہ نے بتایا کہ والدین مجھے 9 سال کی عمر میں بال کٹوانے کے لیے لے گئے اور بال کاٹ کر مجھے لڑکے کی طرح بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، دو ہفتے گھر سے باہر نہیں نکلی، آہستہ آہستہ قبول کیا، پھر پورا محلہ مجھے “علی بھائی“ کہنے لگا، میں قربانی کے جانور لینے جاتی، جانوروں کے دانت چیک کرتی، سب مجھے علی بھائی کے نام سے جانتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-04-21/761725_111103_updates.jpg
نمرہ خان نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرلیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خا ن نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نمرہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد ڈاکٹرز نے میرے والدین کو آگاہ کیا کہ یہ صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے کیونکہ میں خود کو واقعی لڑکا سمجھنے لگی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹام بوائے بن گئی تھی، سوٹ اور ٹائی پہننے لگی تھی، ہریتھک روشن کی نقل کرتی تھی، یہی وجہ تھی کہ کوئی لڑکی مجھ سے بات نہیں کرتی تھی کیونکہ میری شکل و صورت لڑکوں جیسی ہوگئی تھی جبکہ اس دوران میری زندگی میں کئی تلخ واقعات بھی پیش آئے۔
Pages: [1]
View full version: نمرہ احمد کا پیدائش کے وقت قبول نہ کیے جانے کا انکشاف