slotcosino Publish time 2025-11-24 21:00:37

بھارت خود کچھ بنا نہیں سکتا، اب پاکستانی ہیروز پر فلمیں بنا رہا ہے: نادیہ خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531406_3619847_10_updates.jpg
فائل فوٹو

ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اپنی اصل شناخت کھو چکی ہے اور اب مکمل طور پر بین الاقوامی اور بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے۔

نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں پاکستانی پروڈیوسر نِیہا لاج کو مدعو کیا، جنہوں نے 2022 میں ’چوہدری‘ نامی فلم بنائی جو چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی تھی۔

نادیہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بالی ووڈ اسی پاکستانی ہیرو کی کہانی کو سنجے دت کے ذریعے نقل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی مواد کا کیا جنون ہے؟ پہلے بالی ووڈ کی نقالی ہوتی تھی، اب وہ خود دوسروں کی نقل کر رہے ہیں، کوریائی مواد، ترکی مواد اور اب پاکستانی کہانیاں، ان کی اپنی تخلیقی صلاحیت کہاں گئی؟ وہ نہ ایک صحیح فلم بنا پا رہے ہیں اور نہ ہی ایک اچھا گانا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530759_014025_updates.jpg
غم رافیل مٹا نہیں، بھارتیوں کی فلم کے ذریعے خود کو تسکین پہنچانے کی کوشش

ہمیشہ دیکھا گیا ہے روتا وہی ہے جو مار کھاتا ہے، بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھریندر‘ () کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر لگ رہا ہے غمِ رافل مٹا نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی نئی فلم ’دھریندر‘ میں کئی بڑے اداکار شامل کیے گئے ہیں تاکہ انہیں ’مودی میڈیا‘ سے فنڈنگ مل سکے۔

نادیہ خان نے بھارتی فلمی رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کوئی حب الوطنی پر مبنی فلم بنائے گا تو اس کا مذاق اس کے اپنے لوگ اڑائیں گے کیونکہ ان کی حقیقت 7 بھارتی طیارے گِرنے کے بعد پوری قوم کے سامنے آچکی ہے، اسی لیے انہوں نے حب الوطنی کی فلموں سے رخ موڑ کر پاکستان کے لیاری جیسے موضوعات کی طرف کر لیا ہے۔

پروڈیوسر نِیہا لاج نے چوہدری اسلم کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ باوقار شخصیت کے مالک تھے، سنجے دت ایک بہترین اداکار ہیں، مگر ظاہری شخصیت کے لحاظ سے وہ چوہدری اسلم سے کہیں پیچھے ہیں کیونکہ اسلم فطری طور پر بہت خوبصورت اور شخصیت کے دھنی تھے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت خود کچھ بنا نہیں سکتا، اب پاکستانی ہیروز پر فلمیں بنا رہا ہے: نادیہ خان