slotcosino Publish time 2025-11-24 21:39:11

رنویر سنگھ کو کب اور کہاں دیپیکا پڈوکون سے محبت ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531446_960182_9_updates.jpg— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کی داستان سنا دی۔

رنویر سنگھ نے حال ہی میں ادے پور میں امریکی ارب پتی پدمجا اور راما راجو مانتینا کی بیٹی نیترا منٹینا کی سنگیت تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب کے دوران اس شہر سے جڑی اپنی زندگی کی خوبصورت یادوں کو دہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔











اُنہوں نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ادے پور محبت کی کہانیوں کے لیے ایک خوش قسمتی کی علامت ہے، میں نے یہاں اپنی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کی، اس وقت میں آپ لوگوں کی بھابھی (دیپیکا پڈوکون) کے ساتھ کام کر رہا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-01/1406851_114501_updates.jpg
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیااور ساتھ ہی کے معنی بھی بیان کردیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکار نے مزید بتایا ’فلم رام لیلا کی ادے پور میں شوٹنگ کا شیڈول طویل تھا اورہماری محبت کی کہانی یہی سے پروان چڑھی‘۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ’ہمارا ایک دوسرے سے 13 سال سے تعلق ہے، ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں اور اب ہماری ایک پیاری سے بیٹی بھی ہے‘۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے 14 نومبر 2018ء کو لیک کومو میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی اور 8 ستمبر 2024ء کو اس جوڑی کے ہاں ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’دعا ‘ہے۔
Pages: [1]
View full version: رنویر سنگھ کو کب اور کہاں دیپیکا پڈوکون سے محبت ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا