slotcosino Publish time 2025-11-24 23:36:07

شلپا شیٹی نے فٹنس ٹپس سے متعلق ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531461_8780576_shilpa_updates.jpg



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے مداحوں کیلئے فٹنس ٹپس سے متعلق ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کردی۔

ماہرین کے مطابق کور ورک آؤٹ وہ ایکسر سائز ہے جو پیٹ، کولہے اور کمر کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی توازن اور استحکام کیلئے ضروری ہے بلکہ وزن کم کرنے، کیلوریز جلانے اور میٹابولزم بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان مشقوں کے لیے کسی خاص سامان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صرف چند سادہ سی ایکسرسائز ہی کافی ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے بالی ووڈ کی اداکارہ اور فٹنس آئیکون شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے تین مؤثر کور ورک آؤٹ کرکے دکھائے ہیں۔

ویڈیو میں شلپا شیٹی میٹ پر لیٹ کر جم کے ہینڈلز پکڑتی ہیں اور ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر بار بار آگے کی سمت کھینچتی ہیں۔ اس دوران وہ مضبوط سانسوں کے ساتھ حرکت برقرار رکھتی ہیں۔

دوسری مشق میں وہ اسی پوزیشن سے دونوں ٹانگوں کو ملاکر مسلسل اوپر کی طرف اٹھاتی اور نیچے لاتی ہیں، جس سے ایبڈومینل اسٹرینتھ میں اضافہ ہوتا ہے۔

تیسری مشق میں وہ اپنے جسم کو اندر کی طرف خم دیتے ہوئے ہاتھ سیدھے رکھتی ہیں، جبکہ ٹانگیں منظم انداز میں اوپر نیچے حرکت کرتی ہیں، یہ حرکت سِٹ اَپس سے ملتی جلتی نظر آتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام ایکسر سائز پیٹ کی چربی گھٹانے، طاقت بڑھانے اور بہتر پوسچر کیلئے مفید ہیں۔





نوٹ: یہ معلومات عمومی نوعیت کی ہے، کسی بھی قسم کی صحت یا فٹنس سے متعلق مسئلے کی صورت میں اپنے ڈاکٹر یا ماہر سے ضرور مشورہ کریں۔
Pages: [1]
View full version: شلپا شیٹی نے فٹنس ٹپس سے متعلق ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کردی