slotcosino Publish time 2025-11-25 00:54:13

شریا سرن کی اے آئی سے جعلی تصاویر پھیلانے کے رجحان پر تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531468_6506928_SheryaSaran_updates.jpg

بھارتی اداکارہ شریا سرن نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی کرکے پھیلانے کے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

42 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ان کی جعلی پروفائل بناکر اے آئی کے ذریعے بدلی گئی تصاویر پھیلانے پر سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز کی بنیاد پر اُن کی جعلی تصویریں اور غلط پیغامات زیر گردش ہیں، جن سے نا صرف اُن کے مداح بلکہ خاندان کے افراد بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-03-14/1330353_011848_updates.jpg
رجنی کانت سے ملنے والی نصیحت جس نے شریا سرن کی زندگی بدل دی

بالی ووڈ اداکارہ شریا سرن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رجنی کانت کی جانب سے ملنے والی ایک نصیحت نے اُن کی زندگی بدل ڈالی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے مزید کہا کہ جتنے بھی لوگ مجھے جانتے ہیں یا جن سے میری بات ہوتی ہے، انہوں نے مجھے ٹیگ کیا اور کہا یہ تم نہیں لگ رہیں، کوئی رابطے کےلیے تمہاری جعلی پروفائل کا استعمال کررہا ہے۔

شریا سرن نے یہ بھی کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ میں تقریباً 20 سال سے ایک ہی فون نمبر استعمال کررہی ہوں، پھر بھی ایسا ہوا، ابتداء میں یہ معاملہ عوامی سطح پر اٹھانے سے گریزاں تھی، کیونکہ میں کسی غیر ضروری شخص کو اہمیت نہیں دینا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس شخص کی حرکتیں بڑھ گئی ہیں تو مجھے بڑا قدم اٹھانا پڑا، دراصل اُس نے میری جعلی پروفائل سے میری ہی ٹیم سے رابطہ کیا تو صورتحال کافی سنگین ہوگئی۔

سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کے باوجود اس بات کا اقرار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روک پانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیپ فیک اور جعلی شناخت کے اس دور میں اصلی اور جعلی میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے، جس سے کئی مشہور شخصیات متاثر ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530241_104520_updates.jpg
کیرتی سریش اے آئی سے بنی جعلی تصاویر پر پریشان

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیرتی سریش نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام پر کئی اکاؤنٹس اُن کی تصاویر اور جعلی بلیو ٹک استعمال کرکے خود کو ویریفائیڈ ظاہر کرتے ہیں، میں اور میری ٹیم اس معاملے میں صرف آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ کچھ دن قبل سائبر کرائم حکام کو اداکارہ کی جعلی پروفائل سے متعلق شکایت درج کرائی، جس کے بعد شریا سرن نے اس معاملے پر لب کشائی کی ہے اور امید ظاہر کی کہ کوئی بھی اس شخص کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔

اس سے قبل اس نوعیت کا معاملہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے، اداکارہ نے بھی جعلی اکاؤنٹ کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: شریا سرن کی اے آئی سے جعلی تصاویر پھیلانے کے رجحان پر تشویش