slotcosino Publish time 2025-11-25 00:54:14

جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531474_9115974_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے عالمی، خطے کی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531450_044427_updates.jpg
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر

ملاقات میں پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کےاقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پاکستان سعودی عرب اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط کرنے میں خدمات کو سراہا۔

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Pages: [1]
View full version: جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات