کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت برقرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531484_72749_Goldbar_updates.jpgملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کاروباری ہفتے کے پہلے دن کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر برقرار رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530774_022116_updates.jpg
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ
مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمیت میں آج اضافہ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر برقرار ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 65 ڈالر ہے۔
Pages:
[1]