slotcosino Publish time 2025-11-25 03:30:00

بھارت: 21 سالہ طالبہ کی لاش کمرے سے برآمد ، قتل کا شبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531490_2534107_devi_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 21 سالہ طالبہ کی لاش اس کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت دیوی شری کے نام سے ہوئی ہے، جو آچاریہ کالج میںبیچلر آف بزنس منیجمنٹ (بی بی ایم) کی آخری سال کی طالبہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531481_084913_updates.jpg
بھارت: ماں کی لاش فریزر میں رکھ دیں، گھر میں شادی ہے، بیٹوں کا میت لینے سے انکار

بیٹے کے انکار کے بعد اولڈ ایج ہوم کے عملے نے دیگر رشتہ داروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے آخر کار لاش گھر منتقل کی۔ تاہم، خاندان نے شبھا دیوی کی آخری رسومات کے بجائے ان کی تدفین کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کے مطابق پریم وردھن نامی شخص پر شبہ ہے کہ اس نے دیوی شری کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، پریم اور دیوی شری صبح تقریباً 9:30 بجے کرائے کے کمرے پر پہنچے اور رات 8:30 بجے تک وہاں موجود رہے۔ بعد ازاں پریم نے کمرے کو باہر سے بند کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کچھ اہم شواہد ملے ہیں اور پریم وردھن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: 21 سالہ طالبہ کی لاش کمرے سے برآمد ، قتل کا شبہ