وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531494_7150618_meet_updates.jpgفوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
شہباز شریف نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531450_044427_updates.jpg
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر
ملاقات میں پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کےاقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
جی ایچ کیو آمد پر جنرل الرویلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Pages:
[1]