بیوٹی سیلون میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531500_3601792_ISBGirl_updates.jpgاسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531454_051510_updates.jpg
اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مزید 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کی گرفتاری کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معاملہ راولپنڈی کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج سیلون مالک اور با اثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس دوران اُس کے بال کاٹ دیے تھے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ایس ایس پی نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Pages:
[1]