slotcosino Publish time 2025-11-25 08:03:01

سہیل آفریدی کی ای سی طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531566_3802595_kp_updates.jpg

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کےنوٹس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کررکھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سہیل آفریدی کی ای سی طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی