غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531677_6997783_Asim-Iftikhar-from-Pakistan-in-UN_updates.jpgپاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹوپاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان میں کہا کہ غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جارہے ہیں، لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530407_051541_updates.jpg
پاکستان سفارتکاری سے تنازعات کے حل کا حامی ہے، عاصم افتخار
عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
Pages:
[1]