slotcosino Publish time 2025-11-25 16:30:14

تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531691_5361178_%D9%88%DB%81%D9%85%D8%B9%D9%86_updates.jpgفوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اٹھ کھڑی ہوگئیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بنکاک کے مضافات میں واقع صوبہ نونتھابوری میں بدھ مت کے مندر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جب انہیں مندر میں لایا گیا تو اچانک تابوت ہلنے لگا اور اندر سے آواز سنائی دی جسے دیکھ کر مندر کا عملہ حیران رہ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531481_084913_updates.jpg
بھارت: ماں کی لاش فریزر میں رکھ دیں، گھر میں شادی ہے، بیٹوں کا میت لینے سے انکار

بیٹے کے انکار کے بعد اولڈ ایج ہوم کے عملے نے دیگر رشتہ داروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے آخر کار لاش گھر منتقل کی۔ تاہم، خاندان نے شبھا دیوی کی آخری رسومات کے بجائے ان کی تدفین کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مندر کے عملے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ 65 سالہ خاتون کے بھائی اسے آخری رسومات کے لیے لائے تھے۔

خاتون کے بھائی مونگکول نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی بہن تقریباً دو سال سے بستر مرگ پر تھیں، بہن کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں جس پر انہیں گمان ہوا کہ وہ انتقال کرگئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مندر سے خاتون کو فوراً ایمبولینس بلاکر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، مندر انتظامیہ نے خاتون کے علاج کا خرچ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی