ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531701_2577748_%DA%AF%D9%84_updates.jpgفائل فوٹوہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ و کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531309_073954_updates.jpg
ہری پور ضمنی انتخاب, ن لیگ کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نہیں جا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
گل ظفر خان نے مزید کہا کہ استعفے دینے میں کوئی ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیاب حاصل کی ہے۔
Pages:
[1]