slotcosino Publish time 2025-11-25 19:06:08

پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا، زین قریشی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531721_1936413_%D8%B2%DB%8C%D9%86_updates.jpg
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی حلقے سے نہیں ہاری، جس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں وہ سب بہتر جانتے ہیں۔

لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دس فیصد سے ٹرن آؤٹ کم رہا، پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-24/1531154_043905_updates.jpg
ضمنی انتخابات ن لیگ فاتح ، قومی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، سادہ اکثریت کے لیے قومی اسمبلی میں ن لیگ کا PP پر انحصار ختم

لاہور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا، گزشتہ سماعت پر جج صاحب نے کہا تھا کہ پراسکیوشن نے ریکارڈ پیش نہ کیا تو کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔

زین قریشی نے کہا کہ ضمانت ملزم کا قانونی حق ہے، آج ایک اچھی امید کے ساتھ آیا تھا مگر تاریخ مل گئی۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا، زین قریشی