slotcosino Publish time 2025-11-25 19:45:07

آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531734_387666_14_updates.jpg—فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیرف نظام کو سادہ بنانے کی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصار کم کرنا ضروری ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن پر لابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیا جانا چاہیے، اس کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530138_105615_updates.jpg
آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری

آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی جانب سے سالانہ رپورٹ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام سرکاری خریداری 12 ماہ میں ای گورننس سسٹم پر لانے کی ہدایت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آئی ایم ایف نے کہا کہ ادارے کی ساکھ مضبوط بنائی جائے اور بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے، رینٹ اسکینگ کے رجحانات کو کم کیا جائے اور شفافیت میں اضافہ کیا جائے، کسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق کسٹم میں خامیاں دور کی جائیں، سیکشن 18 اے ففتھ شیڈول ختم کیا جائے،کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کیا جائے، ٹیرف اسٹرکچر یقینی بنانے کے لیے صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو کم کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت