اوگرا کی گیس قیمتوں سے متعلق ایک بار پھر وضاحت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531758_7780626_Ogra_updates.jpgآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتوں پر ایک بار پھر وضاحت جاری کردی ہے۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن کےلیے اوسط گیس قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے 7 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531473_072230_updates.jpg
اوگرا کی گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری، فیصلہ وفاق کو بجھوادیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے رواں مالی کےلیے گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن موجودہ نظرثانی شدہ اوسط گیس قیمت 1852روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،جس میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کی اوسط گیس قیمت میں 48 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی تجویز کی گئی۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے نئی اوسط گیس قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531687_093402_updates.jpg
اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد وضاحت
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر پیش کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی نظرثانی شدہ موجودہ اوسط گیس قیمت 1665 روپے 99 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ، جس میں 116 روپے 58 پیسے کمی کی تجویز دی ہے۔
ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کےلیے نئی اوسط گیس قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے،گیس قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وفاقی حکومت سے منطوری کے بعد ہوگا۔
Pages:
[1]