slotcosino Publish time 2025-11-25 23:01:08

سعدیہ امام نے بیٹی کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔

سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔

حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔

/2025/11/2721803-sadiaimamx-1728542504.webp

سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ لپیٹ دیا جس کی وجہ سے بخار نے اسے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران میرب کو بخار کے باعث پہلا فِٹ آیا، یہ میری ناسمجھی تھی۔ خدا کا شکر کہ عدنان فوراً آئے اور ہم اسے اسپتال لے گئے۔ اس کے منہ سے جھاگ آرہی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک بار یہ مسئلہ شروع ہو جائے تو نو سال کی عمر تک دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

/2025/11/untitled-design-2025-11-25t130954-6901764058197-0.jpg

اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میرب کو چار مزید فِٹس آئے اور اب وہ اس کا سالانہ چیک اپ کرواتی ہیں۔

سعدیہ امام نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سبق ہے اور والدین کو چاہیے کہ بچے کی نگہداشت میں ضرورت سے زیادہ احتیاط سے بھی گریز کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سعدیہ امام نے بیٹی کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا