ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تیاریاں سامنے آگئیں
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔امریکی میڈیا نے جوڑے کی شاندار شادی کے منصوبوں سے متعلق نئی معلومات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی 28 ملین ڈالر مالیت کے روڈ آئی لینڈ میں واقع سی سائیڈ مینشن کو شادی کے مقام کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جسے وہ اسٹوری بُک انداز میں تبدیل کر رہی ہیں۔
/2025/11/your-english-teacher-and-your-gym-teacher-are-gett1764073266-6.jpg
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے لاکھوں ڈالر کی لاگت سے خصوصی لینڈ اسکیپنگ اور سیکیورٹی اپ گریڈز کیے جا رہے ہیں۔ ٹیلر کی خواہش ہے کہ پورا ماحول پھولوں سے بھرا ہو۔
/2025/11/untitled-design-2025-11-25t171857-2141764073267-0.jpg
ابتدا میں جوڑا ایک چھوٹی نجی تقریب کا خواہشمند تھا تاہم اب وہ تقریباً 300 مہمانوں پر مشتمل ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر 2026 کے اوائل یا وسط میں منعقد ہوگی۔
/2025/11/untitled-design-2025-11-25t171805-6021764073266-1.jpg
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے رواں سال اگست میں منگنی کی تھی، انکی منگنی کی انسٹاگرام پوسٹ بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس کا کیپشن تھا: “آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔“
View this post on Instagram
Pages:
[1]