slotcosino Publish time 2025-11-26 04:51:10

اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531802_9488894_flight_updates.jpg
—فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بروقت اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈنگ کرنے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرملکی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے لیے بند ہے، پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند ہونے اور رن وے 28 رائٹ کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔

ایئر لائن کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28 رائٹ کی بجائے 28 لیفٹ کے بند رن وے کی بنائی، کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے کا بتایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531802_9528741_tariq_updates.jpg

غیر ملکی ایئرلائن کا پائلٹ آخر وقت تک کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر پائلٹ کو لینڈنگ سے روک کر دوبارہ چکر لگانے کا کہا۔

دوسری کوشش میں ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے نے درست رن وے پر لینڈ کیا، جس وقت طیارے نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی اس وقت رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط رن وے پر لینڈنگ ہو جاتی تو سنگین حادثہ پیش آ سکتا تھا، بوئنگ 777 طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا