برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی 27 سال قید کی سزا پر عمل شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1531986_3652804_fraaaa_updates.jpgفائل فوٹو
برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530810_044236_updates.jpg
سابق برازیلین صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔
یاد رہے کہ برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
قبل ازیں سابق صدر بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
Pages:
[1]