slotcosino Publish time 2025-11-26 17:51:14

کیا کرسٹیانو رونالڈو ٹرمپ سے لمبے ہیں؟ وائرل تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1531998_4510636_4_updates.jpgفائل فوٹو

دنیائے فٹبال نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں بنائی گئی ایک بظاہر سادہ سی تصویر نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی بحث چھیڑ دی ہے۔

گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ہونے والے اسٹیٹ ڈنر میں النصر کلب کے کھلاڑی رونالڈو نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں رونالڈو ٹرمپ کے ساتھ نظر آئے، جو فوری طور پر وائرل ہوگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530425_095925_updates.jpg
ٹرمپ رونالڈو کے معترف، کھلاڑی کے ہمراہ فٹ بال کھیلتے اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی کلب النصر کے پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے حالیہ عشایے پر ہونے والی ملاقاتکے اس قدر گرویدہ ہیں کہ انہوں نے کھلاڑی کے ہمراہ فٹبال کھیلتے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کردی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اگرچہ ٹرمپ کا قد 6 فٹ 3 انچ اور رونالڈو کا 6 فٹ 2 انچ ہے، مگر تصاویر میں پرتگالی اسٹار امریکی صدر سے چند انچ لمبے دکھائی دے رہے ہیں، جو ٹرمپ کے قد سے متعلق دعوؤں کے برعکس ہے۔

اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں، میمز اور قیاس آرائیوں کی بھرمار ہوگئی۔
Pages: [1]
View full version: کیا کرسٹیانو رونالڈو ٹرمپ سے لمبے ہیں؟ وائرل تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی