ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532004_3283400_HADSA_updates.jpgفائل فوٹوپنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں 2 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق اور39 زخمی ہوگئے۔
سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار کاروں نے رکشے کو ٹکر ماری، حادثے میں رکشا میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، دونوں کاریں آپس میں ریس لگارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2025-05-11/1469967_110145_updates.jpg
ٹریفک حادثات: وجوہ، اثرات اور احتیاطی تدابیر
دُنیا بَھر میں 19 سے 25 مئی تک ’’روڈ سیفٹی وِیک‘‘ منایا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔
ادھر چارسدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر سے 2 طالبعلم جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے۔
Pages:
[1]