slotcosino Publish time 2025-11-26 19:09:11

ہر 10 منٹ میں ایک خاتون قتل، یو این رپورٹ میں خوفناک انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532008_8957572_6_updates.jpgفائل فوٹو

اقوام متحدہ نے تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک خاتون اپنے ہی کسی قریبی فرد کے ہاتھوں قتل ہوئی ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں 50 ہزار خواتین اور لڑکیاں اپنے شریکِ حیات، ساتھی یا خاندان کے کسی مرد یا خاتون کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے UNODC اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قتل ہونے والی 60 فیصد خواتین کو ان کے شوہروں، ساتھیوں، والد، بھائی، چچا یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جبکہ مردوں کے قتل میں قریبی افراد کا حصہ صرف 11 فیصد ہے۔

یہ اعداد و شمار 117 ممالک سے حاصل کیے گئے ہیں ، جس کے مطابق روزانہ 137 خواتین یعنی اوسطاً ہر 10 منٹ میں ایک خاتون گھریلو تشدد کا شکار ہو کر ہلاک ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530140_112946_updates.jpg
ہر تیسری عورت کو شوہر یا جنسی تشدد کا سامنا ہے: ڈبلیو ایچ او

اس میں 2000 سے 2023 تک 168 ممالک سے جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد 2023ء کے مقابلے میں معمولی کم ہے، لیکن یہ کمی حقیقی صورتحال کی بہتری نہیں بلکہ مختلف ممالک سے ڈیٹا کی دستیابی میں فرق کی وجہ سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیملیسائیڈ کے واقعات میں کوئی خطہ محفوظ نہیں، تاہم افریقہ میں گزشتہ سال سب سے زیادہ تقریباً 22 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ خواتین کے قتل کے واقعات اچانک نہیں ہوتے، بلکہ یہ تشدد کے تسلسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

یو این ویمن کی پالیسی ڈویژن کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈریکس کے مطابق ٹیکنالوجی نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف کچھ اقسام کے تشدد کو بڑھایا ہے، جن میں نان کنسینچوئل امیج شیئرنگ non-consensual image-sharing، ڈاکسنگ doxxing اور ڈیپ فیک ویڈیوز شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہر 10 منٹ میں ایک خاتون قتل، یو این رپورٹ میں خوفناک انکشاف