اسرائیل کا شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن، جزوی کرفیو نافذ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532012_6455635_7_updates.jpgفائل فوٹو
اسرائیلی فورسز نے شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن کا آغاز کردیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی علاقے سماریا میں بڑے پیمانے پر انسداددہشت گردی آپریشن شروع کر رہے ہیں، دہشت گردی کو جڑ پکڑنے نہیں دیں گے، اس کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1531983_053615_updates.jpg
اسرائیل مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر رہا ہے: ہیومین رائٹس واچ
ہیومین رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں کی طرف دکھیل رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فلسطینی میڈیا آؤٹ لیٹ وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے توباس، عقابہ اور تمّون میں کارروائیاں کیں، فورسز نے متعدد گھروں کی تلاشی لی اور ان کے سامان کو نقصان پہنچایا۔
وفا نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر وقتاً فوقتاً فائرنگ کرتے رہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، کارروائی کے دوران جزوی کرفیو نافذ کر دیا گیا تاکہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے۔
Pages:
[1]