ہندوتوا اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ، رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا لگا دیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532029_7569441_10_updates.jpgتصویر بشکریہ بھارتی میڈیابھارت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے بیانیے نے ایک بار پھر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر بننے والے رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔
اس اقدام نے بھارت میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کی سلامتی سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رام مندر بابری مسجد کی شہادت کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی مہم کے نتیجے میں تعمیر کیا گیا تھا، ایک بار پھر سیاسی و مذہبی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے یوگی آدتیہ ناتھ نے جھنڈا لہرانے کی تقریب کو ’نئے دور کی شروعات‘ قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-27/1455268_032017_updates.jpg
بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک میں اضافہ
یو ایس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مذہبی آزادی میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ یہ مندر 140 کروڑ بھارتیوں کے لیے قومی فخر کی علامت ہے اور اس پر جھنڈا لہرانا ’ترقی یافتہ بھارت‘ کے تصور کی نمائندگی کرتا ہے۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر پر انتہا پسند ہندوتوا کے جھنڈے کو بلند کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، جس سے ملک میں اقلیتوں کے لیے مزید عدم تحفظ پیدا ہوا ہے۔
Pages:
[1]