slotcosino Publish time 2025-11-26 22:24:05

رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532060_9329011_Sindh-High-court_updates.jpg

سندھ ہائیکورٹ میں رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم لیاقت محسود کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور پراسیکیوشن و مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 17 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت محسود پر حادثے کے بعد مسلح گارڈز کے ہمراہ ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد کا الزام ہے۔

سیشن عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
Pages: [1]
View full version: رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور