slotcosino Publish time 2025-11-26 23:03:09

سی اے ایس اسکواش چیمپئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532058_4036276_squash-isb_updates.jpg

اسلام آباد میں جاری پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے کوارٹر فائنل میچز باآسانی جیت لیے۔


اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الحمامی کو 3-1 سے شکست دی۔ 44 منٹ جاری رہنے والے میچ میں حمزہ خان کی جیت کا اسکور 11-8، 11-5، 7-11، 12-10 رہا۔

ایک اور میچ میں نور زمان نے مصر کے یاسر شوڈی کو 3-0 سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی، نور زمان کے مصر کے پلیئر کے خلاف کی جیت کا اسکور 11-8، 11-5، 7-11، 12-10 رہا۔

ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں مصر کے تھرڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کو 3-0 سے ہرایا، ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 11-4، 11-9، 11-6 رہا ۔

ایونٹ کے 4 سیمی فائنلسٹس کھلاڑیوں میں سے 3 کا تعلق پاکستان سے ہے، سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ نے بھی ٹاپ فور میں جگہ بنا لی ہے۔

سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی انعامی رقم 37 ہزار ڈالرز ہے اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹوور کا کوپر ایونٹ ہے۔
Pages: [1]
View full version: سی اے ایس اسکواش چیمپئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی