slotcosino Publish time 2025-10-14 04:00:03

علی امین کے استعفیٰ منظوری تک اسمبلی اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا، رانا ثناء

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519182_4640479_RanaSanaullah1_updates.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو، اسمبلی اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مذہبی تنظیم سے مذاکرات والی بات درست نہیں، البتہ دونوں اطراف سے رابطے ضرور ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519180_100702_updates.jpg
ہم چاہتے ہیں سیاسی قیادت افغان حکومت سے بات کرے، شاہد خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی قیادت افغانستان کی حکومت سے بات کرے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ مذہبی تنظیم سے کہا گیا تھا کہ لانگ مارچ احتجاج کو ختم کریں مگر پھر اس میں تشدد شامل ہوگیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہونے تک اسپیکر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں کرنے دیا وہ نہیں کرنے دیا، نو منتخب وزیراعلیٰ نے جو تقریر کی ہے کیا وہ اسمبلی میں کرنے والی تقریر ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر رویہ رکھنا چاہیے، سہیل آفریدی کہ رہے ہیں کہ وفاق کے ساتھ نہیں چلنا، جو باتیں وہ کر رہے ہیں یہ آئین اور قانون میں تو نہیں پڑتیں۔
Pages: [1]
View full version: علی امین کے استعفیٰ منظوری تک اسمبلی اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا، رانا ثناء