تیجس طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کو جھٹکا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532066_242201_Tejas-Plane-crash_updates.jpgطیارے گرنے کے کریش سائٹ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔دبئی ایئر شو میں ہفتے کو بھارتی فضائیہ کے طیارے تیجس گرنے کے واقعے کے بعد بھارت کو جھٹکا لگا ہے، آرمینیا نے طیارے کی خریداری روک دی۔
اس حوالے سے اسرائیلی اخبار یروشیلم پوسٹ کے مطابق دبئی میں تیجس طیارے کو حادثے کے بعد آرمینیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے کی خریداری پر مذاکرات کو معطل کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق آرمینیا بھارتی ساختہ 12 تیجس طیاروں کی ایک اشاریہ 2 بلین ڈالر میں خریداری کیلئے بات چیت کر رہا تھا، بات چیت بھارتی حکومت اور ایئر کرافٹ مینوفیکچر ادارے \“ہال \“ ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ سے ہو رہی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531147_111339_updates.jpg
تیجس طیارے کیساتھ بھارت کی عالمی خریداروں میں ساکھ تباہ
دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارے کی تباہی سے اسلحے کے عالمی خریداروں میں بھارت کی ساکھ تباہ ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اگر یہ واقعہ پیش نہ آتا تو یہ بھارتی طیاروں کی پہلی ایکپسورٹ ڈیل ہوتی۔
بھارت میں تیجاس ایئر کرافٹ کی تیاری 1982میں اس خیال کے ساتھ شروع ہوئی تھی کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ کے خریدار کے ساتھ بڑا ایکسپورٹر بھی بنے۔
واضح رہے کہ بھارتی طیارے کے گرنے کے حادثے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نمانش سیال ہلاک ہوگیا تھا۔
Pages:
[1]