slotcosino Publish time 2025-11-26 23:03:14

غزہ: شدید بارش میں معصوم بچے گیلی زمین پر سونے پر مجبور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532067_2242669_gzx_updates.jpgفوٹو: ایکس

غزہ پٹی میں مسلسل بارشوں نے پہلے سے تباہ حال انسانی صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ بچے بارش اور سیلاب سے بچنے کے لیے بھیگی ہوئی زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔

غزہ کے بچے اپنے جسموں کو پلاسٹک کے تھیلوں سے ڈھانپ کر تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532067_7737031_gaz_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

غزہ کے شہریوں کیلئے پناہ گاہوں کی کمی، خیموں کی خستہ حالی اور امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث بچے اور خاندان بارش اور سرد موسم کے سامنے بالکل بے بس ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531145_104824_updates.jpg
غزہ: اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری سے 1 خاندان کے تمام افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے، گزشتہ روز صہیونی فوج نے ایک گھر پر بم باری کر کے خاندان کے تمام افراد کو شہید کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی سختیاں بیماریوں کے پھیلاؤ اور اموات کے خطرات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

بارش کے بعدغزہ کے شمالی علاقے جبیلیہ میں منظرنامہ انتہائی سنگین تھا، گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی، جگہ جگہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے ڈھیر ہیں، اور بے گھر خاندان بارش سے بچنے اور سر چھپانے کیلئے جگہ تلاش کرتے دکھائی دیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532067_4922951_gaz1_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

غزہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جبکہ بے گھر خاندانوں کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: غزہ: شدید بارش میں معصوم بچے گیلی زمین پر سونے پر مجبور