slotcosino Publish time 2025-11-27 00:21:12

نائیجیریا: اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532076_6136866_Nigeria_updates.jpgفوٹو: رائٹر

نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایک سرکاری بورڈنگ اسکول سے گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا۔

صدارتی اعلامیے میں بتایا گیا کہ منگل کے روز صدر بولا ٹینوبو نے لڑکیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ باقی مغویوں کو چھڑوانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔

صدر ٹینوبو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام 24 طالبات مل گئی ہیں۔ اب فوری طور پر حساس علاقوں میں مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ اغوا کے مزید واقعات روکے جا سکیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530804_031321_updates.jpg
نائیجیریا کے کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا گیا

مسلح افراد نے نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان طالبات کو 17 نومبر کومسلح افراد نے اغواء کیا تھا، شمالی نائیجیریا میں تاوان کے لیے اجتماعی اغواء معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مسلح گروہ اسکولوں اور دیہی بستیوں پر حملہ کر کے مقامی سیکیورٹی کو آسانی سے مغلوب کر دیتے ہیں۔

منگل کو ایک اور واقعے میں مغربی ریاست کوارا کے گاؤں اساپا سے 10 خواتین اور بچوں کو بھی اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور چرواہوں کے ایک گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے چھاپے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-13/1490217_112720_updates.jpg
نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری انتقال کر گئے

نائیجرین صدراتی دفتر کے مطابق سابق صدر بوہاری کا انتقال لندن میں ہوا، ان کے انتقال کی اہلخانہ نے تصدیق کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعے کو شمالی وسطی ریاست نائیجر میں ایک کیتھولک اسکول پر حملے میں 300 سے زائد طلبہ اور عملہ اغواءکر لیا گیا، جن میں سے 50 نے فرار ہو کر جان بچائی۔
Pages: [1]
View full version: نائیجیریا: اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا