slotcosino Publish time 2025-11-27 01:39:04

حسینہ واجد کی حوالگی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532084_6038692_Shaikh-Haseena-Wajid_updates.jpgشیخ حسینہ واجد(فائل فوٹو)۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بنگلادیش کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کیلئے بنگلادیشی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے داخلی عدالتی اور قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ جاری ہے۔

بنگلادیش نے پہلی بار گذشتہ برس دسمبر میں بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو بنگلادیش کی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے بعد ایک بار پھر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532065_053513_updates.jpg
شیخ حسینہ واجد کا 10 کلو سونا ضبط کرلیا گیا

نیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر) کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے نام پر رجسٹرڈ دو لاکرز سے سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بنگلادیش کی عدالت نے گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو طلبا احتجاج میں ہلاکتوں کا حکم دینے پر سزائے موت سنائی تھی۔

حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں حکومت مخالف طلبا احتجاج کے بعد حکومت چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: حسینہ واجد کی حوالگی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت