slotcosino Publish time 2025-11-27 06:50:55

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکارں کو گولی ماردی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532112_5278632_gun_updates.jpg

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پر بیان میں واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک بلاک میں فائرنگ کی گئی ، مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو نیشنل گارڈ ممبران کی حالت نازک ہے، مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، وہتھینکس گیونگ کی تعطیل سے قبل فلوریڈا میں تھے۔

فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاون کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر پروازوں کو سیکیورٹی کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکارں کو گولی ماردی گئی