تھائی لینڈ: کروڑوں کے فراڈ میں مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532255_4338760_%DA%A9%D8%AC%DA%BE%DA%A9%D8%AF_updates.jpg— فائل فوٹوتھائی لینڈ کی عدالت نے مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک اور میڈیا ٹائیکون این جکاپونگ جکرا جتاتیپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک پر 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے مبینہ فراڈ کا الزام ہے۔
مس یونیورس 2025 کا مقابلہ گزشتہ ہفتے جنسی امتیاز کے الزامات سمیت کئی تنازعات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تاہم مس میکسیکو کی جیت کے بعد ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا جس نے مس یونیورس مقابلے کی شریک مالک کو متاثر کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530443_115232_updates.jpg
حسینہ عالم کا تاج میکسیکو کی فاطمہ کے سر سج گیا
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مقابلہ حسن میکسیکو کی حسینہ نے جیت لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جنوبی بنکاک کی عدالت نے این جکاپونگ جکرا جتاتیپ کے خلاف وارنٹ اس وقت جاری کیے جب ایک پلاسٹک سرجن نے ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2023 میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے انہیں دھوکا دیا اور معلومات چھپائی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے یہ جانتے ہوئے مدعی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی کہ وہ مقررہ وقت میں رقم واپس کرنے کا اہل نہیں ہے۔
9 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے فراڈ کیس کا فیصلہ م،نگل کو سنایا جانا تھا، تاہم این جکاپونگ جکرا جتاتیپ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے طرزِ عمل کو فرار کی کوشش قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کردیے۔
Pages:
[1]