slotcosino Publish time 2025-11-27 15:18:14

سفارتکار مغربی ممالک پر غیرملکیوں کی امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532257_536390_US_updates.jpg
فائل فوٹو

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر غیرملکیوں کو دی جانے والی امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دستاویز بھیجی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-22/1530678_061920_updates.jpg
غیر ملکی کاروباری افراد کو مستقل رہائش کیلئے برطانیہ کی کڑی شرائط کا سامنا کرنا ہوگا

اسلام آباد غیر ملکی کاروباری افراد کو مستقل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی سفارتخانوں کو برطانیہ، سویڈن اور جرمنی میں مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے مبینہ انسانی حقوق اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے اثرات کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سفارتخانوں کو بھیجے گئے دستاویزات میں امیگریشن کو مغربی تہذیب کے لیے ایک وجودی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی سفارتکار حکومتوں پر زور دیں گے کہ وہ جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے لاحق خطرات کے خلاف شہریوں کا دفاع کریں۔
Pages: [1]
View full version: سفارتکار مغربی ممالک پر غیرملکیوں کی امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکا