مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532290_6460601_08_updates.jpg—فائل فوٹوسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531726_013845_updates.jpg
مجھ پر 27، 28 کیسز ہیں: چوہدری پرویز الہٰی
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں۔ 27، 28 کیسز ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہےکہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کامقدمہ درج ہے۔
Pages:
[1]