کچے سے اغوا ہونے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532286_6200086_FFF_updates.jpgفائل فوٹوملتان سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا تہکال کا رہائشی تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کو بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد مغوی گھر پہنچا ہے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر عمائدین نے تاوان کی رقم ادا کی، مغوی کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کو ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے، دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان سے تعاون کیا۔
Pages:
[1]