ورلڈ کلچرل فیسٹیول، آج دو غیرملکی ڈرامے پیش کیے جائیں گے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532293_6531848_News6_updates.jpg---فائل فوٹوجیو اور جنگ گروپ کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی میں جاری 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 28 واں روز ہے۔
عالمی ثقافتی میلے میں آج شام 4 بجے بنگلادیشی فلم ’نوامانش‘ کی اسکریننگکی جائے گی۔
آرٹ نمائش ’Peace & Pieces (Volume 5)‘ کا افتتاح آج شام 4:30 بجے ہوگا جبکہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کا ڈرامہ ’Don\“t Shoot‘ اور یوگینڈا کا ڈرامہ ’The Invoice‘ آج رات 8:00 بجے پیش کیا جائے گا۔
Pages:
[1]